• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان سے مسئلہ کشمیر پر اٹھنے والی آواز مؤثر انداز میں سنی جائے گی، بیرسٹر سلطان محمود

صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جاپان جی 8 ملک ہے اور یہاں سے مسئلہ کشمیر کے لیے اٹھنے والی آواز کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے مسئلہ کشمیر ہر بین القوامی فورم پر اٹھایا جائے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس ایوان صدر میں جاپان کی معروف سیاسی و صحافتی شخصیت صہیم عباسی سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔

صہیم عباسی نے صدر ازادکشمیر کو دورہ جاپان کی دعوت بھی دی۔

صدر آزاد کشمیر نے جاپان میں مسئلہ کشمیر پر موثر آواز بلند کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

کشمیر یکجہتی فورم کے ممبران کو مسئلہ کشمیر کے لیے خصوصی آواز بلند کرنے والے ممبران کی محنت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاپان جیسے جی 8 ملک سے اٹھنے والی آواز مؤثر طریقے سے دنیا بھر میں سنی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید