• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک بل منظوری، فضل الرحمان نے اپوزیشن کو کلین چٹ دیدی


اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل منظوری سے اپوزیشن کو کلین چٹ دے دی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ قومی دن ہے، اس پر صرف پریڈ والوں کا ہی نہیں مارچ والوں کا بھی حق ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن متحد ہے، پی ڈی ایم کے سوا کوئی سیاسی اتحاد وجود نہیں رکھتا۔

اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی منظوری پر کہا کہ اس کا ذمہ دار اپوزيشن کا غیر حاضر ممبر نہیں بلکہ وہ ہے جس نے رات 11 بجے ایجنڈا جاری کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدارتی طرز حکومت ڈکٹیٹر شپ کا نام ہے، صدارتی حکومتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، قوم کو ہمیشہ تجربات سے نہ گزارا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انہوں نے ملک سے باہر نہیں بھیجا اور نہ ہی وہ انہیں واپس بلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید