• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بیچنے والا فکسر نیت پر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے، سرفراز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سلمان بٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا جواب ان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے دے دیا۔ 

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیچنے والا فکسر نیت پر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان سلمان بٹ نے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں، سرفراز کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے حکم چلاتے ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید