• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے راؤ انوار سمیت 24 پولیس افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا


قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت سندھ پولیس کے 24 افسران کا ریکارڈ محکمہ داخلہ سندھ سے طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے سندھ پولیس کے ان افسران کے مس کنڈکٹ اور ان کے خلاف الزامات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، راؤ انوار سے متعلق انکوائری رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

نیب نے جن افسران کا ریکارڈ طلب کیا ہے، ان میں گریڈ 21 کے پولیس افسر غلام سرور جمالی، کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر، پرویز خان عمرانی، ذوالفقارعلی شاہ، اعتزاز احمد گورایہ، ایس پی طاہر نورانی، کامران راشد، ایس پی غلام سرور ابڑو، خالد مصطفیٰ کورائی اور راجا محمد ارشد شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے طلب کیے گئے ریکارڈ میں ایس پی ٹریفک نثار احمد چنہ، سابق ایس پی فاروق اعظم، ایس پی یعقوب عالمانی، ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ اور ایس پی غلام مرتضیٰ بھٹو کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تاحال ان پولیس افسران کا ریکارڈ نیب کو فراہم نہیں کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید