• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو اپنے ہی گن مین نے گولی ماردی



حیدر آباد میں  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)   قاسم آباد فیض محمد دایو کو ان کے گن مین نے سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

کانسٹیبل کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پکوڑا چوک پر پیش آیا۔

 ڈی ایس پی قاسم آباد فیض علی کو زخمی حالت  میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

 فائرنگ کرنے والے گن مین پولیس کانسٹیبل آصف چانڈیو کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اے ایس پی حسنین وارث کا کہنا ہے کہ  ڈی ایس پی فیض محمد کو 5 سے6 گولیاں لگی ہیں،  لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

اےایس پی نے کہا کہ  فائرنگ کیوں کی گئی، تفتیش کےبعد معلوم ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید