• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے ’راست‘ میں فرد سے فرد ادائیگی متعارف کروادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے فوری ادائیگیوں کے نظام ’راست‘ میں فرد سے فرد ادائیگی متعارف کروادی۔ اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرکے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپ کی راست شناخت ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہاں کو سرکلر کے ذریعے پاکستان کے فوری ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلے میں فرد سے فرد کو فنڈ ٹرانسفر اور سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

صارف اپنے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر یا اپنے راست شناخت کے ذریعے کسی بھی اکاونٹ کے ساتھ لین دین کرسکیں گے، صارف کا رجسٹرڈ موبائل نمبر ان کی راست شناخت ہے۔

راست سسٹم کے ذریعے رقم 20 سیکنڈ میں بھیجی جاسکیں گی اور فنڈ ٹرانسفر کے کوئی چارجز بھی نہیں ہوں گے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارف کی ساکھ کے مطابق ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کریں تاہم زیادہ سے زیادہ حد دو لاکھ روپے سے کم نہ ہو، جبکہ کم از کم ادائیگی کی بھی کوئی حد مقرر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو سہل اور آسان سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید