• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور سندھ حکومت کےدرمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پی ایس پی نے بلدیہ عظمیٰ کو شہری حکومت کا نام دینے کا مطالبہ کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لوگ مٹھائیاں تقسیم کرکے ہمارے حق کی بات کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں، پی ایس پی اپنےآئینی حقوق لے کر ہی اٹھے گی۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پلاٹ اور حکومت لینے کے لئے نہیں بیٹھے ہیں، ہم لوگوں کی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں سرد راتیں سرد نہیں لگ رہیں، ہمیں مٹی کا طوفان برا نہیں لگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جعلی جشن نہیں منائیں گے، باتوں سے یہ کام نہیں چلنا، اس لئے ہم یہاں بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی کے فوارہ چوک پر دھرنا کئی روز سے جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید