برٹش اکیڈمی ایوارڈز جوکہ بافتا ایوارڈز کے نام سے مشہور ہیں، اِن ایوارڈز کے لیے تمام زمروں میں نامزدگیوں کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بافتا ایوارڈز کے لیےنامزد ہونے والے فنکاروں میں اس سال دو پاکستانی نژاد فنکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔
برٹش اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والے فنکاروں میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار عدیل اختر اور ہدایتکار علیم خان شامل ہیں۔
اداکار عدیل اختر کو فلم ’علی اینڈ عوا ‘ سے بطور بہترین اداکار نامزد ہوئے ہیں ، اس زمرے میں اداکار رائے یوسکے ہاماگوچی، آڈری دیوان، پال تھامس اینڈرسن، جین کیمپین، جین کیمپین، جولیا ڈوکورناؤ نے فہرست کو مکمل کیا۔
جبکہ ہدایتکار علیم خان فلم ’ آفٹر لوو‘ کے لیے بطور بہترین اداکار نامزد کیا گیا، اس فہرست کو مہرشالہ علی، بینیڈکٹ کمبر بیچ، لیونارڈو ڈی کیپریو، سٹیفن گراہم اور وِل اسمتھ نے مکمل کیا۔
خیال رہے کہ بافتا ایوارڈز کو زیادہ تر سفید فام فنکاروں کو نامزد کرنے پر گزشتہ سال شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اس سال ایوارڈز کے لیے تمام زمروں میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے۔
تاہم، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکار عدیل اختر ایک بار پہلے بھی بافتا ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔