عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے گلوکاری کے بعد کرکٹ کے میدان میں بھی شاندار کارکردگی دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں وہ چھکے اور چوکے مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ آخر میں اُنہیں بولنگ کرواتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نےکمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’عاطف بھائی، کیا آپ فخر زمان کے ساتھ بطور اوپنر کھیلیں گے؟‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’عاطف اسلم گلوکار بننے سے پہلے کرکٹر ہی بننا چاہتے تھے۔‘