• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیرنس آپریشن میں 3  دہشت گرد مار ڈالے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیچ میں کلیرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک 3 دہشت گردوں میں 2 ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل ہیں اور یہ ہلاک دہشت گرد پنجگور میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر الطاف عرف لالک شامل ہے جبکہ دہشت گرد کمانڈر پھیلان بلوچ بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد کمانڈر پھیلان ہوشاب، پنجگور اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد پورے بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

قومی خبریں سے مزید