دادو میں جلدی مرض لیشمینیا کا پھیلاؤ روکا نہ جاسکا، مزید 300 شہری مرض میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔
دادو میں متاثرین نے ناکافی طبی سہولتوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی علاقوں میں اب تک محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچیں، نہ اسپرے کیا جارہا ہے اور نہ ہی دوائیں مل رہی ہیں۔
لیشمینیا کے بڑھتے کیسز کے باعث مریضوں کا سرکاری اور نجی اسپتالوں میں غیرمعمولی رش بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں وزٹ کررہی ہیں اور آگاہی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں، لیشمینیا مخصوص مکھی سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیل رہا ہے۔
حکام کے مطابق مکھی کے کاٹنے سے جلد پر خارش اور زخم ہوجاتے ہیں، جس سے مریض کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔