• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق خودارادیت کے لیے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، عمران خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا  یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، نسل کشی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کے زیرِ تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔

عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں نسل کشی سمیت انسانیت کیخلاف جرائم اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی سمیت جنگی جرائم شامل ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ کشمیر میں ایک غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کے ذمے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم پر لازم ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالتِ زار اور ہندوستانی ریاست کے ظالمانہ عسکری قبضے سے آزادی و نجات کی انکی ناقابلِ اعتراض و انکار خواہش کو نظرانداز نہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید