کراچی میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے وعدے سے خاتون کو قائل کرنا ذہنی دباؤ اور فریب کے زمرے میں آتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔