• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، سیکیورٹی ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

افغان طالبان رجیم کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان فورسز پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جمعہ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت پاک افغان سرحد کے قریب واقع مرکزی شہروں قندھار اور پکتیا میں فضائی حملے کیے۔

پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان نے ان مقامات پر دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان نے کابل اور قندھار جیسے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان اور افغانستان میں طالبان حکومت کی فورسز کے درمیان جھڑپیں جمعرات کی رات شروع ہوئی تھیں اور دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں تاحال کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید