• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازع حل ہوگیا

لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن کا تنازع حل ہوگیا، انڈیپینڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کی اعلیٰ سطح کمیٹی اجلاس میں کمیٹی نے معاملات کو باہمی رضا مندی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہائیکورٹ بار کے صدر کی حد تک پنجاب بار کونسل کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ پنجاب بار کونسل نے صدر کا انتخاب معطل کر دیا تھا۔ 

کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق ایک ہفتے کے اندر بائیومیٹرک سسٹم کا فارنزک کرایا جائے گا، جس کا فیصلہ دونوں گروپوں کے لیے قابل قبول ہو گا۔

کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق کمپیوٹر سرور میں خرابی ثابت ہونے پر بار انتخابات دوبارہ ہوں گے، فارنزک رپورٹ میں خرابی ثابت نہ ہونے پر موجودہ نتیجہ تسلیم کیا جائے گا۔ 

کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق کمپیوٹر کا فارنزک کرانے کے طریقہ کار اور ادارے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس 3 مارچ کو دوبارہ ہو گا۔ کمیٹی کی معاونت نو منتخب سیکریٹری قاسم اعجاز سمرا کریں گے۔ 

انڈیپینڈنٹ گروپ کی جانب سے احسن بھون، پیر مسعود چشتی، رمضان چوہدری اور طاہر نصر اللہ وڑائچ کیمٹی کا حصہ تھے جبکہ پروفیشنل گروپ کی جانب سے اشتیاق اے خان، مقصود بٹر، شفقت چوہان اور اسد منظور بٹ کمیٹی میں شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید