• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں کشمیر کی طرح ملک کا بھی سودا کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس طرح کشمیر کا سودا کیا ملک کا بھی کرسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناکام، نااہل حکمرانوں نےکشمیریوں کو ظالم درندوں کےحوالے کردیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی، اقوام متحدہ اپنی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پر پاکستانی عوام خاموش نہیں بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمراں کسی ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کی اہلیت نہیں رکھتے، عوام ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک کا افتتاح کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مظفر آباد کے آزادی چوک میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید