• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، دولہے پر مقدمہ درج








پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے دولہے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ عثمان ٹاؤن میں مقصود کی شادی کی تقریب میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

جس کے دوران محلہ دار ثاقب علی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

 پولیس نے دولہے اور اسکے بھائی سمیت 6 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 آر پی او عمران محمود نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

 پولیس ترجمان کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید