لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والی سیاسی شور کمپنیاں ہیں۔آسمان سرپراٹھانے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں،سیاسی مخالفین 2018کے انتخابات سے خوفزدہ ہیں‘دین سے دوری مسائل کی بنیادی وجہ ہے ‘موجودہ حالات میں دینی و دنیاوی تعلیم کا حصول وقت کا اہم تقاضا ہے۔یہ باتیں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔