• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا لتا منگیشکر کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے لیجنڈری گلوکارہ  لتا منگیشکر کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کئی دہائیوں سے راج کرتی برصغیر کی ایک انمول آواز آج دنیا سے رخصت ہوگئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ لتا منگیشکر اپنے گیتوں اور سروں سے ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید