کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں رینجرز اور اسپیشل سروسز یونٹ نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔