• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف شکایت جمع کروانے کیلئے کمیٹی بنادی


چیئرمین سینیٹ کے رویے پر ناراض اپوزیشن نے صادق سنجرانی کے خلاف شکایت جمع کروانے کے لیے کمیٹی بنادی۔

یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سے متعلق تحفظات پر بات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی اور پیپلز پارٹی کے تاج حیدر پر مشتمل دو رکنی کمیٹی چیئرمین سینیٹ سے متعلق شکایات جمع کرے گی۔

 اجلاس کے بعد رکن ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ عدم اعتماد اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔

رکن پیپلز پارٹی تاج حیدر نے کہا کہ دلاور خان گروپ کے کردار سے متعلق بلاول بھٹو ملتان سے واپسی پر بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید