• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی سی ای سی کا نواز شریف پر مکمل اظہار اعتماد


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف پر مکمل اظہارِ اعتماد کیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ جو بھی نواز شریف کا فیصلہ ہے وہی ہمیں قبول ہے۔

شرکاء سی ای سی ن لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شرکاء اجلاس نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے نجات کےلیے جو بھی آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال ہو پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سی ای سی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہے تمام ارکان نے نواز شریف پر غیرمشروط اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید