• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں غیر انسانی رویے کا ذمہ دارکون؟ وزارت انسانی حقوق ایک ماہ میں رپورٹ دے، اسلام آباد ہائی کورٹ


جیلوں میں قیدیوں سے غیر انسانی رویے کا ذمہ دار کون ہے؟ وزارت انسانی حقوق ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیوں نا غیرانسانی رویےکی وجہ سےقیدیوں کو معاوضہ دیا جائے؟

عدالت نے مزید کہا کہ قیدیوں کیلئے معاوضہ ان حکام سے لیا جائے جو غیرانسانی رویے کے ذمہ دارہیں۔ ریاست اپنےشہریوں پر ظلم نہیں کرسکتی اگر ہو رہا ہے تو کوئی نہ کوئی ذمہ دار ہوگا۔

اسلام آبادہائی کورٹ نے ایک ماہ میں وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید