بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے حکام نے بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کو ان سے ملاقات کے لیے منگل کے روز 3 گھنٹے تک انتظار کروایا۔
نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت کے حوالے سے اہلخانہ پریشان ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت بارہ اگست تک ملتوی کر دی تھی۔
سابق وزیرِاعظم کی اہلیہ کے خلاف راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تھانوں میں گزشتہ برس 26نومبر کو دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت تئیس مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں ملزمہ نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔