• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: حکومت و اپوزیشن بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر متفق، مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کر لیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کے لیے رابطے اور مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پشاور میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان رات دیر تک جاری رہنے والی میٹنگ میں 6/5 فارمولے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات طے کرنا باقی ہیں جس کے پیشِ نظر اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان آج فائنل ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ہونے والے فیصلے پر دستخط لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید