جہلم میں سیلاب میں تھانا چوٹالہ کے 6 اہلکار پھنس گئے جن میں سے 5 اہلکاروں کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 3گھنٹوں سے پھنسے 5 پولیس اہلکاروں کو فوج نے ریسکیو کیا جبکہ ایک لاپتہ پولیس اہلکار کی تلاش جاری ہے۔
تھانا چوٹالہ کا عملہ ٹریکٹر ٹرالی میں جان بچانے کے لیے بیٹھا ہوا تھا جنہیں بچانے کے لیے پاک فوج کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک محصور رہے۔