گزشتہ روز پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارش نے 43 قیمتیں جانیں نگل لیں۔
ریسکیو کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے 130 واقعات پیش آئے۔
ریسکیو کے ترجمان کے مطابق شہر لاہور میں 16، شیخوپورہ میں 5، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 4،4 اور چکوال میں 2 اموات ہوئیں۔
بارش کے سبب فیصل آباد میں 9، منڈی بہاءالدین، ننکانہ اور ساہیوال میں 1،1 ہلاکت ہوئی۔
سیکریٹری ایمرجنسی سروس پنجاب ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران اب تک مختلف حادثات میں 90 کے قریب اموات ہو چکی ہیں۔
لاہور اندرون میں اکبری منڈی کے علاقے میں تین منزلہ عمارت کی چھت گر گئی، 8 گھنٹے بعد 60 سال کی خاتون کی لاش ملبے سے نکال لی گئی، ایک بچے کی لاش بھی مل گئی، ملبے تلے دبے ایک شخص کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔