جاپان چین سے تشویشناک حد تک درآمدات پر انحصار کررہا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت جاپان کے ایک سروے کے مطابق چین سے درآمدات پر ملک حد سے زیادہ انحصار کر رہا ہے۔
کابینہ دفتر نے سنہ 2019 کے لیے ان ممالک کا جائزہ لیا ہے جہاں سے جاپان مصنوعات درآمد کرتا ہے۔
جاپان میں درآمد کی گئی 2 ہزار 600 سے زائد اشیا میں نصف سے زائد اشیا ایک ہی ملک سے آئی تھیں۔ 1 ہزار 100 سے زائد اشیا چین میں تیار کی گئی تھیں۔
سروے میں اشیاء کو نوعیت کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے۔ جاپان بھجوائے گئے 99 فیصد لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹر چین سے آئے تھے۔ موبائل ٹیلی فونز میں یہ تناسب 86 فیصد اور کمپیوٹر پرزہ جات میں 62 فیصد تھا۔
کابینہ دفتر کے حکام کے مطابق، چینی مصنوعات پر جاپان کے حد سے زیادہ انحصار کے باعث چین میں فراہمی اور نقل و حمل میں رکاوٹ آنے سے جاپان متاثر ہو سکتا ہے۔