• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف، جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈ نا اہلی کے فیصلے کے خلاف جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، واوڈا نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔

قومی خبریں سے مزید