• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد نے کالج کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر زمین پر قبضے سے متعلق الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ سرفراز نے کالج پر قبضہ کیا، نہ ہی کالج نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کےکالج گراؤنڈ پر قبضے سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب  نے جواب دیا کہ کالج گراؤنڈ کی زمین بلدیہ عظمی کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت کے میئر وسیم اختر نے گراؤنڈ کو سرفراز کے نام سے منسوب کیا تھا، ایشو بناکر کسی کو بدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، تفیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں محفوظ فیصلے سنائے جانے لگے ہیں، جو تحفظ پی ٹی آٸی کی حکومت کو حاصل رہا اب ختم ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  کےایم سی کی زمین پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جاٸے گی، زمین کی نشاندہی کردی گٸی اور منصوبےکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے ایم سی ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوپن بیلٹنگ کی جائے گی۔

مرتضیٰ  وہاب نے کہا کہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں، یہ خود  گرنے والی ہے۔

قومی خبریں سے مزید