پاکستان نے بھارت میں حجاب میں نہتی لڑکی پر حملے کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے ایسے واقعات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر بیان جاری کیا اور کہا کہ ہر فورم پر اس جنونیت کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب میں لڑکی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں ہونے والے واقعات کا نوٹس لیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یہ جنون پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں اقلیتیں خود کو غیرمحفوظ تصور کررہی ہیں۔