• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں گزشتہ شب پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ ملزمان کو بھاگتے اور سادہ لباس اور یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکار کو ملزمان کے پیچھے بھاگتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ریاض علی زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان گلی میں موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگتے ہیں، پرائیویٹ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار یونیفارم میں ملبوس اور سادہ لباس افراد ملزمان کا پیچھا کرتے ہیں، سادہ لباس اہلکار ملزمان پر فائرنگ کرتا ہے، پولیس اہلکار ملزمان کو گلیوں میں تلاش کرتے رہتے ہیں جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید