• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلےکی روشنی میں خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد خان کی رکنیت بطور ممبر صوبائی اسمبلی بحال کر دی ہے۔

شاہ محمد خان پی کے 89 بنوں سے رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی ہیں، انہیں بکاخیل میں پولنگ اسٹیشن پرحملے، اغوا اور یرغمال بنانے پرالیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

صوبائی وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید نے نااہلی چیلنج کی تھی، ان دونوں کو الیکشن کمیشن نے یکم فروری کو نااہل کیا تھا۔

شاہ محمد کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حملہ مخالف امیدوار مامور خان وزیر نے شکست دیکھ کر کیا تھا۔

ان کا درخواست کے متن میں مزید کہنا تھا کہ مامور خان وزیر خود حملہ کر کے الیکشن کمیشن میں متاثرہ فریق بن کر آگئے۔

ہائیکورٹ کااپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ صوبائی وزیر شاہ محمد کی حد تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا گیا ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی تھی۔


قومی خبریں سے مزید