• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس کا افتتاح کردیا

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہاکس بے پر واٹر اسپورٹس کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہاکس بے پر پہلی مرتبہ واٹر اسپورٹس کی سہولتیں فرہم کی گئی ہیں، کراچی کے عوام ہاکس بے آئیں اور واٹر اسپورٹس سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اس قسم کی مزید سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا، ماڑی پور سے ہاکس بے تک سڑک بھی تعمیر کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شہر ساحلی ہے اور خوبصورت سمندر موجود ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بدقسمتی سے ان علاقوں کو اس سے پہلے کبھی ترجیح نہیں دی گئی، یہاں آنے کیلئے ماضی میں گھنٹے لگتے تھے ہم نے سینڈز پٹ روڈ تعمیر کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب لیاری اور ٹاور کے مقام سے یہاں آنے میں 25 منٹ درکار ہوتے ہیں، مچھلی چوک سے کینپ جانے والی سڑک کو تعمیر کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید