• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد پہلے ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، مریم نواز

عدم اعتماد ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، مریم نواز
عدم اعتماد ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے عدم اعتماد ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی باتیں ہیں، اتحادی عمران خان کی ناکامی کا بوجھ لے کر عوام میں نہیں جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کے پاس عدالت میں آج کوئی جواب نہیں تھا، عمران خان اور نیب کے گٹھ جوڑ کا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے ، ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کروں گی۔

مریم نواز نے کہاکہ ارکان اسمبلی پہلے ہی عدم اعتماد کے لیے تیار بیٹھے ہیں، اقتدار کی کشتی ڈولتی نظرآ رہی ہے، عمران کی پارٹی آج کے بعد نظر نہیں آئے گی، مشورہ ہے عمران خان عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے جانا نہ بھولیں، عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ چکے ہیں، اپنی خیر منائیں۔

نون کی نائب صدر نے کہاکہ عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ اپوزیشن بھی قصور وار ہوگی، جن کی سپورٹ عمران خان کو حاصل تھی ان کی ترجیح بھی عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک سے باہر رکھا ہوا ہے وہ ملک نہیں آسکتے، نواز شریف پہلے عدم اعتماد پر قائل نہیں تھے، مگر سی ای سی ارکان نے ان سے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے عوام کی آواز سنیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تمام تقاریر ڈوبتی کشتی کو بچانے کی چیخیں ہیں، ان کے ایم این ایز کشتی سے چھلانگ لگانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی کے تمام ارکان دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر نہیں، مایوس آدمی کی چیخیں ہوتی ہیں، اتحادی عمران خان کی ناکامی کا بوجھ لے کر عوام میں نہیں جائیں گے، دہشت گردی، مہنگائی کی وجہ سے حالات بدلے، کسی اور وجہ سے نہیں، حالات اس لیے سازگار ہیں، ہماری اب کوشش ضرور کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو انعام دے دیا ہے،ایک سروے میں عوام نے عمران خان کےبیانیےکو ڈس اون کردیا ہے،عوام کی اکثریت سمجھتی ہے کہ وہ بیانیہ جھوٹ تھا،عمران خان اور اس کے ساتھی کرپٹ اور رشوت خور ہیں،ان کا احتساب کا بیانیہ بری طرح فیل ہوا ہے ۔

مریم نواز نے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ کورٹس سے ہمارے حق میں کیا گواہیاں آرہی ہیں، کوئی بھی چیز ایسی نہیں کہ وہ تکیہ کرسکیں۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ وزارت معیشت، وزارت خارجہ کو سرٹیفکیٹ نہیں ملے،پروپیگنڈہ سیل ان کا متحرک رہا، اسے بڑی کامیابی ملی ہے۔

ایک سوال کے جواب میںمریم نواز نے کہاکہ 15 فیصد تنخواہ بڑھائی ہے، جبکہ مہنگائی پانچ سو سے چھ سو فیصد بڑھی ہے، جب بجلی کا بل اتنا لمبا چوڑا آئےگا تو 15 فیصد اضافے کا کیا کریں گے۔

جہانگیر ترین کے رابطے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ساری باتیں کیا آج ہی بتادوں ۔

قومی خبریں سے مزید