• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی سی وی ڈی کراچی نے مفت اختیاری انجیوپلاسٹی روک دی


کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مریضوں کی بلامعاوضہ انجیو پلاسٹی صرف ایمرجنسی میں ہوگی، اختیاری انجیوپلاسٹی اور دل کے آپریشن کروانے کے لئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔

سربراہ این آئی سی وی ڈی کا کہنا ہے کہ اسپتال پر واجبات 8 سے 9 ارب روپے ہو چکے ہیں، ملک بھر سے آئے مریضوں کی مفت اختیاری انجیوپلاسٹی کرنا ممکن نہیں رہا، صرف دل کے دورے کی صورت میں مفت اینجیو پلاسٹی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق مریضوں کی اختیاری اینجیوپلاسٹی زکوٰۃ اور ویلفیئر سے کریں گے،  فالج، اسٹروک اور بچوں کے دل کے آپریشن مفت میں جاری رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید