• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف سے ناراض نہیں مایوس ہوں، عفت عمر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ناراض نہیں مایوس ہیں۔ عمران خان کی سیاسی فین ہونے پر بہت پچھتاوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے دھرنے سے مایوس تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان میرے بھی وزیر اعظم ہیں، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے ہم جیسے لوگوں کو سیاسی سوچ دی۔

عفت عمر نے کہا کہ نواز شریف کو ٹھیک ہو کر واپس آنا چاہیے۔

اسی پروگرام میں شریف پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دل کراچی کی ٹیم کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے کم وقت میں زیادہ سڑکیں بنائیں، میں نہیں سمجھتا کہ ملک کی تاریخ میں اتنے بہترین وزیر آئے ہوں گے۔

500 کی دوڑ میں عفت عمر اور خرم شیر زمان اریبہ حبیب کو ہرانے میں ناکام رہے، عفت عمر نے431 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ خرم شیر زمان نے 384 پوائنٹس بنائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید