• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرأت کی علامت اور مظلوموں کی آواز عاصمہ جہانگیر کو بچھڑے 4 برس بیت گئے۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں انسانی حقوق کے علمبردار ملک جیلانی کے گھر پیدا ہوئیں، انہوں نے کنیئرڈ کالج سے بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بے باک اور انتھک جدوجہد آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

وہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف سینہ سپر اور عدلیہ بحالی تحریک میں پیش پیش رہیں۔

عاصمہ جہانگیر 11 فروری 2018 کو دماغ کی شریان پھٹنے سے اچانک دنیا سے رخصت ہوگئیں، بعد از مرگ انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید