• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی: پروین رند نے جنسی ہراسانی اور تشدد کا مقدمہ درج کروادیا


پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کی ہاؤس آفیسر نرسنگ کو جنسی ہراساں اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جنسی ہراسانی اور تشدد کا مقدمہ پروین رند کی مدعیت میں ویمن اینڈ چلڈرن تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں پروین رند نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی ڈائریکٹر غلام مصطفے راجپوت ہراساں کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی ڈائریکٹر کی طرف سے جنسی ہراساں کیے جانے کی شکایت اپنے افسران کو کرتی رہی ہوں۔

پروین رند نے مزید کہا کہ 9 فروری کی صبح 9 بجے 3 خواتین کمرے میں داخل ہوئیں، ماسک پہنی 3 خواتین نے میرے کمرے کا دروازہ بند کیا۔

ایف آئی آر میں پروین رندنے الزام لگایا کہ تینوں خواتین نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، میرا گلا دبایا اور مجھ پر تشدد بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید