وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ نواب شاہ میں گرلز ہاسٹل معاملے پر کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ گرلز ہاسٹل معاملے پر وارڈن سمیت 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔
عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کچھ ڈی این اے سیمپل کا ٹیسٹ ہورہا ہے، جو ملوث ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔