• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں، رانا ثنا


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانےکے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں، صرف بندوں کے کلئیر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا نے کہا کہ پہلے عدم اعتماد اسپیکر کےخلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف، فیصلہ لیڈرشپ کرے گی، تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے تاریخ کا تعین کسی میٹنگ میں نہیں کیا جائےگا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے لئے تاریخ کا تعین میاں نوازشریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہ خفیہ طور پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں، ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید