• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان معاملات طے پاگئے

وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر کے درمیان پانی کے استعمال کے منافع پر معاملات طے ہوگئے۔

وفاقی حکومت آزاد کشمیر کو بجلی پیداوار کیلئے استعمال ہونے والے پانی پر 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ ادا کرے گی۔

آزاد کشمیر حکومت کو واٹر یوزز چارجز کی مد میں سالانہ 12 ارب روپے ملیں گے۔ اس سے قبل آزاد کشمیر حکومت کو 76 کروڑ روپے ملتے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چارجز بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید