• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ایڑیاں رگڑ کر چوہدری برادران کے پاس جا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایڑیاں رگڑ کر چوہدری برادران کے پاس جارہے ہیں، جو پہلے آپس میں بات نہیں کرتے تھے وہ آج چوہدریوں کی منتیں کر رہے ہیں۔

ڈیر اسماعیل خان  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی خدمت کر کے ووٹ لے رہی ہے، ٹرن آؤٹ ضمنی الیکشن میں ہمیشہ کم رہتا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے تحریک کے بغیر عدم اعتماد کا ووٹ لیا، اپوزیشن شوق سے عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ووٹ خریدنے والے پر لعنت بھیجتا ہوں، رشوت لینےاور دینے والا دونوں جہنمی  ہیں،  میں ووٹ نہیں خریدتا، اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جب کوئی ہارتا ہے تو دھاندلی کا رونا روتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید