• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان سٹی میئر انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور کو برتری حاصل


خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ڈیرا اسماعیل خان سٹی کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار آگے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نیتجے کے مطابق  ڈی آئی خان کے میئر کی نشست پر  پاکستان تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور کو برتری حاصل ہے۔

296 پولنگ اسٹیشنز میں سے 155 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ پشاور سٹی میئر کے الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد بھی جمعیت علمائے اسلام کے زبیر علی کی برتری برقرار ہے۔

اُدھر تحصیل کونسل باڑہ کے 5 پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد جے یو آئی کے مفتی کفیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق، پشاور، نوشہرہ،خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی، ری پولنگ میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 10 ہزار 472 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن میں 3 لاکھ 62 ہزار 924 مرد اور 3 لاکھ 47 ہزار 548 خواتین ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سٹی کونسل کے لیے پشاور میں تین نیبرہوڈ کونسل میں مجموعی طور پر 12 ہزار 913 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، نیبرہوڈ کونسل 22 قادر آباد کے 5 پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی، یہاں ووٹرزکی کل تعداد 9 ہزار 322 ہے جس میں 4864 مرد اور4458 خواتین ووٹرز ہیں۔

قومی خبریں سے مزید