• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا اسٹرٹیجی ٹیم کا اجلاس بھی آج بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن کے خلاف بیان دینے سے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید