ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیرداخلہ شیخ رشید اورسیکرٹری داخلہ نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر احمد وحیدی وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر احمد وحیدی سے پاک ایران سرحدی امور اور قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد سے متعلق بھی بات ہوگی ۔