پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ۔
علی گل پیر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ان کی جانب سے 14 فروری کی تاریخ کے ساتھ ایک اینی میٹڈ کارڈ شیئر کیے جانے کے بعد ہونا شروع ہوئیں۔
اب علی گل پیر نے بتایا کہ ’میری شادی نہیں ہورہی بلکہ یہ ان کے آنے والے پہلے گانے ’کزن دھزن‘ کا پوسٹر ہے۔‘
علی گل پیر نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا پہلا گانا کزن سے شادی کے رواج پر مبنی ہوگا، انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ یہ مضحکہ خیز لگتا ہے کہ ہم جس کزن کے ساتھ ایک ساتھ کھیلتے بڑے ہوتے ہیں اور اچانک ایک دن ہمارے والدین ہماری شادی کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔
علی گل پیر کا پہلا گانا ’کزن دھزن‘ آج ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ علی گل پیر نے منگنی کی تھی، علی گل پیر کی منگنی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔