• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 1155 نئے کیسز، 5 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12844 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 1155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7985 ہوچکی ہے۔ آج مزید677 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 505849 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 7766437 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 557071 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 43237 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 42954 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 270 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 247 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1155 نئے کیسز میں سے 736 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع ملیر 430، ضلع جنوبی 219 ، ضلع شرقی 40، کورنگی 35، ضلع غربی 12 اور ضلع وسطی 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 276، ٹھٹھہ 24، میرپورخاص 18، ٹنڈو محمد خان 13، سانگھڑ 13، جامشورو 11، لاڑکانہ 11، تھرپارکر 11، مٹیاری 10، بدین 8، ٹنڈوالہیار 7، عمرکوٹ 6، گھوٹکی 2 اور خیرپور سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 825040 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور اب تک 43476505 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید