• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے، حافظ حمد اللّٰہ


ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمٰن کی خفیہ ملاقات کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے مزید بتایا کہ جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی اطلاعات تھیں کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمٰن کی دو روز قبل لاہور میں نامعلوم مقام پر ملاقات ہوئی جو نصف گھنٹے جاری رہی۔

جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید