کراچی(جنگ نیوز) جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کی کل بننے والی کمیٹی ان سے رابطہ کرسکتی ہے ، قبل ازیں میڈیا پر ایسی اطلاعات تھیں کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کی دو روز قبل لاہور میں نامعلوم مقام پر ملاقات ہوئی جو نصف گھنٹے جاری رہی ۔